مہنگائی‘ بے روزگار ی‘ حکومت غریبوں سے جینے کاحق چھین رہی ہے‘ احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ نااہل اورنالائق پی ٹی آئی کی حکومت کی غریب کش پالیسیاں عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہیں،جس عوام نے موجودہ حکومت کو ووٹ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
دئیے آج مہنگائی کے سونامی میں انہیں ہی بُری طرح ڈبویاجارہاہے، موجودہ نمائندے ان کے دور کے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر افتتاح کرنے میں مصروف ہیں، ان کے دور کے منظور شدہ منصوبوں کا افتتاح کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، حلقے کے عوام باشعور ہیں،شعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہنجراء خاندان کی عوامی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا ایجنڈا صرف اور صرف اقتدار کا حصول تھا،ووٹ دینے والوں کوآج مہنگائی کے سونامی میں بُری طرح ڈبویاجارہاہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ عوامی حقوق کی جنگ میں ا نکی جماعت مسلم لیگ ن کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ہم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،انہوں نے کہا کہ موجودہ نمائندوں کے ابھی تک اپنے کوئی منصوبے نہیں ہیں،وہ ان کے دور کے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر افتتاح کرنے میں مصروف ہیں عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ پل 88کا منصوبہ،نور شاہ تلائی روڈ اور زیر تعمیر منڈی مویشی روڈ ان کے دور کے منظور شدہ منصوبے ہیں، اس طرح کے منصوبوں کا افتتاح کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ پوری حلقے کی عوام جانتی ہے کہ ہنجرا خاندان نے پورے شہر کی مخالفت کے باوجود نئی سبزی منڈی کی بنیاد رکھوائی اور تمام آڑھتیان کو اس منڈی میں ان کے مالکانہ حقوق دلوائے،پرانی سبزی منڈی میں تمام اراضی ہنجراء خاندان کی تھی، زیادہ نقصان ہنجراء خاندان کا ہوا اس کے باوجود بھی ہنجرا خاندان نے اس منڈی کی بنیاد رکھوا کرآڑھتیوں کو ان کے وسیع اور باعزت کاروبار کے لئے مواقع فراہم کرائے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ،ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور غریب عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے،ہنجراء خاندان الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء کی قیادت میں علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بناء پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے۔
احمد یار