سانحہ اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ‘ قوم اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرے گی‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

سانحہ اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ‘ قوم اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرے ...

  



ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور وہ زخم ہے جسے وقت کا مرہم بھیبھر نہیں کر سکا وہ 16دسمبر 2014سانحہ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے مختلف تقر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

یبات سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس سے دشمن دو فائدے حاصل کرنا چاہتا تھا اول قوم کی کمر توڑ کر حوصلے پست کرکے قوم کو کمزور کرنا چاہتا تھا دوئم خوف و ہراس پھیلا کر قوم کو تعلیم سے دور کرنا چاہتا تھا لیکن الحمد اللہ دشمن دونوں مقاصد میں ناکام و نامراد ہوا کہ پاکستانی قوم ٹوٹ کر جب دوبارہ جڑی تو وہ زیادہ مضبوط اور پر امن ہو چکی تھی اور تعلیم کے ساتھ اب تربیت اور کردار سازی کو بھی ایک مشن کی طرح لے چکی ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ معصوم پھولوں کے خون اور انکے لواحقین سے پوری قوم کا وعدہ ہے کہ ہم اس خون کو نہیں بھولیں گے اور اس کی مقدس خوشبو اور رنگ سے اپنے چمن پیارے وطن میں امن و ترقی کے رنگ اور خوشبو کے دریا بہا دیں گے

نجیب کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر