صوبہ بھر میں امن کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کا حکم‘ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ
خانیوال (نمائندہ پاکستان)خانیوال سمیت صوبہ بھر میں امن کمیٹیوں کی ازسرنوتشکیل کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ اکثر اضلاع میں امن کمیٹیوں کے ممبران پسندناپسند کی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
بنیاد پر بنائے گئے ہیں جنہیں ہٹا کر کمیٹیوں کے نئے ممبران تشکیل دیئے جائینگے ان ممبران کی تصدیق چال چلن، کارکردگی انتظامیہ سے معاونت اور شہرت کے حوالہ سے مختلف ایجنسیاں رپورٹ کرینگی جس کے بعد ممبران کا چناؤ کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کمیٹیوں میں ارکان اسمبلی اور حکومت کے نامزد نمائندے بھی شامل کئے جائینگے
مراسلہ