کبیروالا: سوئی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ‘ صارفین کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  کبیروالا: سوئی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ‘ صارفین کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) کبیروالا شہر اور نواحی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے سو ئی گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گھریلو نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گیس کی لوڈ شیڈنگ کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ایل پی جی اور لکڑی مافیا نے بھی مناپلی قائم کرتے گیس اور لکڑی کی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

قیمتوں میں خودسا ختہ اضا فہ کر کیا ہے، گیس دوسو روپے فی کلو جب کہ سوکھی لکڑی کی قیمتوں میں بھی سوگنا اضا فہ کرلیاہے جب کہ مقامی انتظامیہ نے ایل پی جی مافیا اور لکڑی فروشوں کے خلاف کوئی کاروائی کر نے کی بجائے انہیں عوام کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے ر کھی ہے، گیس کی لوڈشیڈ نگ کے ستائے شہریوں نے گیس حکام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر