مختلف شہروں میں حادثے‘ 6افراد جاں بحق‘ کار سے مسخ شدہ لاش برآمد

  مختلف شہروں میں حادثے‘ 6افراد جاں بحق‘ کار سے مسخ شدہ لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہا ڑی‘ ماچھیوال‘ بہاولنگر‘ چشتیاں‘ مظفر گڑھ‘ مخدوم رشید‘ رحیم یار خان (بیورو رپورٹ‘ نمائندگان پاکستان) مختلف واقعات‘ حادثات میں 6افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ کار سے مسخ شدہ لاش ملنے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوہے سے بھرا ٹرک بجلی کے تاروں سے ٹکرانے سے ڈرائیور جاں بحق، تفصیل کے مطابق شیخوہ پورہ کا رہائشی محمد ساجد جو کہ ڈرائیور تھا گزشتہ شب لوہے کے ٹی آر، گارڈراور سریا وغیرہ سے بھرا ٹرک لیکر پکھی موڑ آیا تو ٹرک بجلی کی لٹکتیتاروں سے ٹکرا گیا جس سے تاریں ٹوٹ کر ٹرک(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

پر آ گریں جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے ڈرائیور محمد ساجد جو کہ چار بچوں کا باپ اور گھر کا اکیلا کفیل تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بہاولنگر روڈ چک عبداللہ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ زخمی ہونے والے کو ریسکیو نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جاں بحق شخص کی مزمل اور زخمی شخص کی ناصر کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان روڈ پر قصبہ بصیرہ کے قریب گل والا بائی پاس کے ساتھ اتوار کی صبح جلتی ہوئی مہران کار RNL-721 پائی گئی.جس میں ایک شخص کی جلی ہوئی لاش موجود تھی.جس کی نہ شناخت ہو سکی ہے اور نہ ہی ورثاء کا پتہ چل سکا ہے. کرم پورروڈ چک نمبر 63 ڈبلیو بی کے قریب موٹر سائیکل سوار سڑک پر کھڑی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جبکہ مرنے والا شخص ایوب اصغر شاہ موضع محمد شاہ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ بستی جھنڈے والے کا عباس گزشتہ روز موٹر سائیکل پراپنے گھر واپس آ رہا تھا جھنڈے والا میں روڈ کراس کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ریسکیو1122اور دوسری امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچیں تو اس سے پہلے عباس ولد محمد اکرم فوت ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے نوعمرلڑکے سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ٹریفک کا پہلا حادثہ آدم صحابہ کے رہائشی 12سالہ وقاص احمد کے ساتھ پیش آیا جواپنے قریبی رشتہ دار دانش علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث آدم صحابہ دربارکے نزدیک بے قابو ہوکرسامنے سے آنیوالی گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئے اور شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسراحادثہ تحصیل خانپورکے رہائشی60 سالہ محمدسلطان کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید زخمی ہوگیا۔ورثاء نے زخمی ہونے والے دونوں افراد کوطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجودوقاص احمداورمحمد سلطان جانبرنہ ہوپائے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونیوالے 41افراد جن میں اقبال نگرکی رہائشی35سالہ ارشاد بی بی‘ سٹیلائیٹ ٹاؤن کی20سالہ حرا بی بی‘ اوباڑو کی55سالہ اللہ ودھائی‘ گلشن اقبال کی35سالہ ممتاز بی بی‘ یوسف آباد کی10سالہ عائشہ بی بی‘ آباد پور کا40سالہ محمداسلم‘گلشن اقبال کا40سالہ فیاض احمد‘ نوریوالی کا15سالہ بلال احمد‘ فاضل پور کا65سالہ خادم حسین‘ صادق آباد کا40سالہ محمدعمیر‘ کوٹ سمابہ کا 23 سالہ شفقت علی‘ لیاقت پور کا55سالہ عبدالرحیم‘ سٹیلائیٹ ٹاؤن کا21سالہ حویزہ‘ چک123پی کا16سالہ محمداجمل اورراجن پور کلاں کارہائشی38سالہ عبدالستار وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثات