4سالہ بچی پولیو سے متاثرہ‘ بازو‘ دونوں پاؤں مفلوج‘ ٹیسٹ شروع
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‘ 4سالہ کمسن بچی میں پولیو وائرس کے شبہ کاانکشا ف ہوا ہے‘ بازو اور دونوں پاؤں مفلوج‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی تھلی موہانہ موضع کلروالی کے رہائشی سیدسجاد حسین کی 4سالہ کمسن بیٹی فاطمہ بتول کے ہاتھ اور دونوں پاؤں مفلوج ہوجانے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہسپتال کی لیبارٹری سے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر پولیو وائرس کاشبہ ظاہرکردیا‘مزید تصدیق کیلئے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)
کمسن فاطمہ بتول کے خون کے نمونہ جات اسلام آباد لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔ لیبارٹری سے آنیوالی رپورٹ سے پولیو وائرس کی حتمی تصدیق ہوگی۔ جبکہ والد سید سجاد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ تین سے چار روز قبل لیڈی ہیلتھ ورکر نے گھر آکر اس کی کمسن بیٹی فاطمہ بتول کو پولیو ویکسی نیشن اورانجکشن لگایا تھا جس کے بعد بیٹی کی حالت روز بروز بگڑتی چلی گئی‘ جس پر رورل ہیلتھ سینٹر میانوالی قریشیاں منتقل کیا جہاں متعلقہ ڈاکٹروں نے اسے شیخ زید ہسپتال لے جانے کی تجویز دی‘ رابطہ کرنے پر شیخ زید ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ انجکشن لگنے کے باعث کمسن بچی کوبخار ہوا اور AFP(Acute Flaccid Paralysis) ہوسکتا ہے۔ تاہم اسلام آباد لیبارٹری سے آنیوالی رپورٹ پرپولیوبارے وضاحت کی جائے گی۔
ٹیسٹ شروع