ممبر ضلعی امن کمیٹی سید علی رضا گردیزی کی والدہ انتقال کر گئیں‘ کل صبح دس بجے امام بارگاہ شاہ گردیز میں قل خوانی

    ممبر ضلعی امن کمیٹی سید علی رضا گردیزی کی والدہ انتقال کر گئیں‘ کل صبح ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر) ممبر ضلعی امن کمیٹی سید علی رضا گردیزی اور سماجی رہنما سید محمد علی گردیزی کی والدہ بقضائے الہٰی انتقال کر گئی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگا ہ حضرت شاہ یوسف گردیزمیں ممتاز شیعہ عالم دین علامہ عون محمد نقوی نے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

(بقیہ نمبرصفحہ12پر)

(بقیہ نمبرصفحہ12پر)

پڑھائی نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات محمد ندیم قریشی، سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی، درگاہ حضرت شاہ شمسؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید طارق شمسی، آستانہ لعل شاہ ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن رضا مشہدی، شیخ محمد افضل، عبد القیوم خوگانی، میاں عامر نسیم، سلمان مبارک، سلطان احمد،ممبر صوبائی امن کمیٹی الحاج شفقت حسنین بھٹہ، مرکزی تنظیم لائسنسداران کے صدر مہر مزین عباس چاون، ممبر ضلعی امن کمیٹی اصغر عباس نقوی، سابق چیئرمین یوسی 20شیخ عمران ارشد، سینئر صحافیوں عبد الجبار مفتی، مسیح اللہ جامپوری، شوکت اشفاق، مظہر جاوید سیال، جنید انور خان، ریڈیو پاکستان کے محمد علی خان، فہد مفتی،مسلم لیگ فنکشنل کے الحاج اشرف قریشی، سیاسی و سماجی رہنماؤں عبد المحسن شاہین، عامر شہزاد صدیقی، محمد عقیل، ناصر کمبوہ، شہباز قریشی،حسن مفتی سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قل خوانی 17دسمبر بروز منگل صبح دس بجے امام بارگاہ حضرت شاہ گردیز میں ادا کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...