چوک سرور شہید‘ بجلی تارمیں آگ دھماکے‘ شہری خوفزدہ

  چوک سرور شہید‘ بجلی تارمیں آگ دھماکے‘ شہری خوفزدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرورشہید(نامہ نگار) محلہ نورانی آباد گلی نمبر5 میں الیون کے وی کی تار میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی۔اور تار سے چنگاریاں نکلنے لگیں۔پٹاخے اور آگ نے اہل محلہ کو خوف میں مبتلا کردیا۔ پندرہ منٹ پٹاخے اور چنگاریوں کے بعد ایک تار ٹوٹ کر نیچے گر گئی۔ لیکن خوش قسمتی سے کوئی بھی گلی میں موجود نہ تھا۔ اگر کوئی بھی شخص اس وقت گلی میں ہوتا تو جانی نقصان ہوسکتاتھا۔