نوجوان نئے دھوکے میں آئے بغیر علیحدہ صوبے کی تحریک شروع کریں‘ جمشید دستی

    نوجوان نئے دھوکے میں آئے بغیر علیحدہ صوبے کی تحریک شروع کریں‘ جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘نمائندہ خصوصی ) جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر وسیب سے تاریخی فراڈ کیا گیا جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صوبہ محاذ کے نالائق سیاستدان اور عمران خان کے درمیان معاہدہ رواں صدی کا سب سے بڑا دھوکا ہے عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے سب سیکرٹریٹ اور انتظامی کنٹرول جنوبی پنجاب کو دینے کے اعلانات کرکے وسیب کے کسانوں نوجوانوں کو مسلسل سبز باغ دکھائے مگر پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے علیحدہ صوبے کے بارے میں واضح(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

انکار کرکے حکومتی جھوٹ فراڈ کو بے نقاب کردیا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا بد قسمتی سے علیحدہ صوبے کے دلفریب نعرے کی وجہ سے سرائیکی خطہ کے غیرت مند عوام نے صوبہ محاذ سے تعلق رکھنے والے روایتی جاگیرداروں کو ووٹ دیئے. سو دن میں صوبہ بنانے کا تحریری معاہدہ اور جھوٹے دعوے کرکے صوبہ محاذ کے نام پر منتخب ہونے والے سیاستدانوں نے اگر زرا سے بھی غیرت ھے تو وہ حکومتی انکار کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہوکر صوبہ تحریک میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا انشاء اللہ جلد ہی جنوبی پنجاب میں صوبہ بنانے کی پرامن تحریک شروع کر رہے ہیں وسیب کے غیرت مند نوجوان تاریخی دھوکہ دینے پر حکومتی اراکین اور وزراء کی تقریبات کا بائیکاٹ کریں انہوں نے کہا ثابت ہوگیا ہے تحریک انصاف کا دوسرا دھوکہ اور فراڈ ہے انکھیں بند کرکے چوروں کو ووٹ دینے والے وسیب کے نوجوانوں کو فیاض الحسن چوہان کے بیان پر مبارکباد باد دیتا ھوں اب وقت آگیا ہے کہ وسیب کے نوجوان کسی نئے دھوکے میں آئے بغیر علیحدہ صوبے کی پرامن تحریک شروع کریں اور جاگیرداروں اور صوبے کے نام پر دھوکہ دینے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔
جمشید دستی