جنوبی پنجاب صوبہ‘ (ن) لیگ حکومت سے تعاون کیلئے تیار‘ اویس خان لغاری

جنوبی پنجاب صوبہ‘ (ن) لیگ حکومت سے تعاون کیلئے تیار‘ اویس خان لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ‘ چوٹی زیریں (نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خاں لغاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ عمران نیازی حکومت پارلیمنٹ میں مطلوبہ تعداد نہ ہونے کا بہانہ بنا کر صوبہ جنوبی پنجاب کے وعدے سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رھی ھے لیکن ھم اسے بھاگنے نہیں دیں گے مسلم لیگ ن صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے حکومت سے تعاون کرنے کے لیے تیار ھے وہ پارلیمنٹ میں نئے صوبہ کا بل پیش کرے جو ان شاء اللہ بھاری (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

اکثریت سے منظور ھو گا انھوں نے مزید کہا کہ ھم عمران نیازی کی طرح ضدی نہیں ھیں بلکہ ملکی معاملات بالخصوص صوبہ جنوبی پنجاب کے ایشو پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام سے رائے طلب کرے کہ وہ الگ صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں مسلم لیگ ن عوام کے فیصلے پر چلنے کے لئے تیار ھے مسلم لیگ ن نے ھی سب سے پہلے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کا بل جمع کرایا ھے لیکن حکومت اس بل پر کوء پیشرفت نہیں کر رہی اب جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے پریشر گروپ بنانے والوں کو بھی سمجھ آ چکی ھو گی لیکن یہ لوگ اپنے حلقے کی عوام کو بھول گئے ہیں مگر یہ سمجھ لیں کہ حکمرانوں کی بدنیتی پورے جنوبی پنجاب کے عوام پر عیاں ھو چکی ھے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ احساس محرومی پیدا کیا ھے پندرہ ماہ بعد بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم نہیں کیا گیا اس خطہ کے ترقیاتی فنڈز وزرائکی شاہ خرچیوں پر اڑائے جا رھے ھیں اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب سے ھونے کے باوجود یہاں کے عوام کو مسلسل نظر انداز کر رھے ھیں لیکن مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ اور جائز مطالبہ ہر صورت پورا کرے گی اور حکمرانوں کو حیلے بہانوں کی آڑ لینے نہیں دے گی۔
اویس لغاری