کامیاب پالیسیاں‘ ملکی معیشت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے‘ جعفر خان لغار ی
جام پور( نامہ نگا) ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزا دہمایوں۔سابق ناظم مرزا شفقت اللہ خان مغل کے ہمراہ نورشاہ تتاروالا میں دی میٹ پروگرام میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ نیب اور دیگرادارے ان سے پائی پائی وصول کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ اور فزیکل رپورٹ میں فرق نظر اتا ہے۔ تاہم امید کہ جاتی ہے کہ وہ جلد ہو کرکے قانون کا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
سامنا کریں گے۔ وزیر اعظم عمران کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ملک میں معاشیت میں بہتری آرہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کچھ دنوں تک کرناپڑے گا۔ بین الاقوامی اداروں نے بھی ملک کی بہترین صورت حال قرار دی ہے۔ الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان شاء اللہ تکمیل کریں گے۔ جام پور سٹی پیکج کے لیے تین کروڑ روپے کے فنڈز ریلز ہو چکے ہیں۔ جس پر پپلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ شہر کے تمام اوورلوڈ ٹرانسفارمز تبدیل کر دئیے ہیں۔ شہر میں سیوریج اور گلیات کو مکمل کرنے کے لیے ہدایت جاری کر دی ہے۔ کوٹلہ دیوان۔ کوٹلہ مغلاں۔ محمد پور۔ نواں بیگراج۔ بستی میرن۔ کوٹ طائر۔ کوٹ جانوں۔ اللہ اباد۔ محمد پور دیوان۔ ہڑند۔ ٹبی سولگی۔ نوشہر ہ۔ داجل سمیت دیگر یونین کونسلوں میں کروڑوں روپپے کی لاگت سے پلیات۔ چارہ جات۔ روڈز۔ بجلی۔ تعلیم وصحت کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔ ہماری عوامی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔ کام اورکارگردگی کی بنا پر عوامی عدالت میں جائیں گے۔
جعفر لغاری