لاہور میں صدر پر قاتلانہ حملہ‘ پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج سے بند کرنیکا اعلان

  لاہور میں صدر پر قاتلانہ حملہ‘ پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج سے بند کرنیکا ...

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) آج سے ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلا تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ملک بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر قاتلانہ حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

سکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور انہیں گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر اس وقت لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔دریں اثناء ضلعی صدر اے پی پی ایس اے مظفرگڑھ رانا واجد علی ایڈووکیٹ نے ضلع بھر میں نجی سکولز احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کیا ہے

بند

مزید : ملتان صفحہ آخر