ملتان:میٹر انسپکٹر کو چھرے سے قتل کرنیکی دھمکی‘ بجلی چور کیخلاف مقدمہ

ملتان:میٹر انسپکٹر کو چھرے سے قتل کرنیکی دھمکی‘ بجلی چور کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میٹر انسپکٹر کو چھرے سے قتل کی دھمکی دینے والے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سٹی سب ڈویژن کے میٹر انسپکٹر عرفان الحق سبزواری نے چیکنگ کے دوران گلی پاپڑاں والی اندرون شہر میں ایک کنکشن پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری پکڑلی عبداللہ نامی صارف کے نام سے کنکشن لگا تھا۔ اس دوران ایک شخص نے ایم آئی عرفان الحق سبز واری پر حملہ کر دیا جن کی موقع پر لوگوں نے جان بچائی۔ اس پر ملزم نے دھمکی دی کہ وہ چھرے سے ایم آئی عرفان الحق(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

سبزواری کو کاٹ ڈالے گا۔ اس واقعہ پر واپڈا ہائیڈرو یونین نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور ڈویژنل چیئرمین ملک مجاہد اعوان‘ ڈویژنل سیکرٹری چوہدری الیاس سندھو‘ ڈویژنل سرپرست اعلی ٰ بابا محمد انور‘ وائس چیئرمین سٹی ڈویژن آفس شہزاد علی اور دیگر عہدیداروں نے میپکو ملازمین کے تحفظ کے لئے ہر آپشن استعمال کرنے کا عندیہ دیا۔ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن کے مراسلے پر پولیس تھانہ کپ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقدمہ