خراب بجلی میٹرز تبدیلی کے منتظر‘ ایوریج بلوں سے صارفین تنگ

      خراب بجلی میٹرز تبدیلی کے منتظر‘ ایوریج بلوں سے صارفین تنگ

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر) میپکو نے ڈیفکٹو کوڈ والے بجلی میٹر4ماہ بعد بھی تبدیل نہیں کئے‘ مسلسل بھاری ایوریج بلوں سے صارفین پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہو کر رہ گئے۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہزاروں خراب میٹرز پر سب ڈویژنوں نے ڈیفکٹو کوڈ لگائے ہیں‘ ان صارفین کو مسلسل بھاری ایوریج بل بھجوائے جارہے ہیں‘ 4ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے مگر میٹرزتبدیل نہیں کئے جا رہے ہیں‘ ان میں سنگل فیز اور تھری فیز میٹرز بھی شامل ہیں۔ متاثرہ سائلین مسلسل میپکو سب ڈویژنل دفاتراور ڈویژنل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

دفاتر کے چکر پر چکر لگا رہے ہیں مگر ان کامسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔ میپکو عملے کا کہنا ہے کہ فیلڈ سٹورز میں میٹرز ہی دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث پریشانی ہے۔متاثرہ سائلین کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہئیے کہ جو میٹرز خراب ہوں اور ان پر ڈیفکٹو کوڈ لگا دئیے جائیں تو انہیں فوری طو ر پر تبدیل کر دیاجائے۔ لیکن یہ کہاں کا قانون اور پالیسی ہے کہ ڈیفکٹو کوڈ لگانے کے بعد 4‘4ماہ اور اس سے بھی زائد عرصہ تک خراب میٹرز تبدیل ہی نہ کئے جائیں اور متاثرہ صارفین کو مسلسل ایوریج بلوں کے ذریعے اذیت دی جائے اور بے جا مالی بوجھ ڈالا جائے۔اس بارے میں میپکو حکام کا کہنا ہے کہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بہت جلد تمام ڈیفکٹو کوڈ والے میٹرز تبدیل کر دئیے جائیں گے۔

منتظر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...