ملتان: ڈکیتی چوری کی متعدد وواراتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ملتان: ڈکیتی چوری کی متعدد وواراتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق چہلیک پولیس کے علاقے میں نشتر ہسپتال کے سامنے محمد پرویز، وسیم عباس، محمد حسن اور ظل حسن ایک ایمبولینس میں بیٹھے ہوئے تھیکہ اس دوران کار سوار چار ڈاکو وہاں پر آگئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر محمد پرویز سے دو لاکھ روپے، عمران، وسیم اور ظل حسن سے 20 ہزار روپے اور تین عدد موبائل فون سیٹ چھین لئے الپہ پولیس کیعلاقے میں چھ ڈاکوؤں نے محمدبلال (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

سے چھ ہزار روپے، محمد راشد سے ا?ٹھ ہزار روپے اور جاوید سے 26ہزار روپے چھین لئے بستی صالح مہے کا رہائشی محمد عمران اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر رکشہ پر سوار ہوکر سبزی منڈی جارہا تھا کہ گلگشت پولیس کیعلاقے میں سیداں والا بائی پاس کے قریب چار مسلح افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہوگئے تاہم فائرنگ سے کو ئی شخص زخمی نہیں ہوا ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں وہاڑی چوک کے قریب دو نوسربازوں نے نوید سے ایک لاکھ 20ہزار روپے ہتھیا لئے قطب پور پولیس کے علاقے سے محمد خالد اور شاہ شمس پولیس کے علاقے میں احتشام الحق سے موٹرسائیکل چھین لئے گئے چہلیک پولیس کے علاقے میں حیدر علی سے جیکٹ چھین لی گئی مظفر آباد پولیس کیعلاقے میں شوکت حسین سے 25 ہزارورپے چھین لئے کینٹ پولیس کے علاقے سے کاشف کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا قطب پور پولیس کے علاقے سے عقیل کا موٹرسائیکل، دلدار حسین کی دکان سے 36ہزار روپے مالیت کا سامان، گلگشت پولیس کے علاقے سے معین الدین کا موٹرسائیکل، عمر فاروق اور دیگر افراد 19 عدد موبائل فون، نیوملتان پولیس کے علاقے میں محمد احمد کے گھرسے سات لاکھ 29 ہزارروپے مالیت کا سامان اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں غلام عباس کے گھر سے 60 ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

ملتان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...