خاتون قتل‘ واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش‘ خاوند گرفتار

  خاتون قتل‘ واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش‘ خاوند گرفتار

  



ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ ساندہ کالونی کنڈاوزیر والہ میں دو روز قبل خودکشی کر نے والی لڑکی کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ،22سا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

لہ حمیرا بی بی نے خودکشی نہیں کی خاوند نے اپنی بہن کے ساتھ مل کراپنی بیوی کو قتل کر نے کے بعد لاش پنکھے کے ساتھ لٹکا کر خودکشی کا رنگ دے دیا تھا پولیس نے خاوند کو گرفتار کرلیا تفصیل کے مطا بق دو روز قبل ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ ساندہ کالونی کنڈاوزیر والہ میں 22سالہ دوبچوں کی ماں حمیرا بی بی کی لاش گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ہوئی تھی اور خاوند نے بیوی حمیرا بی بی کی موت کو خودکشی قرار دے دیا تھا بعد میں مقتولہ حمیرا بی بی کے والد محمد ذاکر کو اُن کی بیٹی حمیرا بی بی کے خاوند پر شک گزارہ تو انہوں نے پولیس کو خاوند محمد سعید اور اُن کی بہن عائشہ بی بی پر قتل کا الزام لگا کر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جب وہ اپنی بیٹی حمیرا بی بی کے گھر گیا تو اُس کا خاوند اور بہن عائشہ بی بی گھر کے صحن میں بیٹھے تھے اور لاش کمر ے میں پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی کہ سعید نے کہا کہ حمیرا بی بی نے خودکشی کرلی ہے جب ہم نے محمد سعید پر سختی کی تو اُن نے روتے ہوئے کہا کہ ہمارے سے غلطی ہوگئی ہے ہمیں معاف کردیں ہمیں یقین ہے کہ ہماری بیٹی کو اُن کے خاوند محمد سعید اور اُن کی بہن عائشہ بی بی نے مل کر قتل کرنے کے بعد لاش کو خودکشی کا رنگ دینے کے لئے پنکھے کے ساتھ خود ہی لٹکا دیا ہے پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے مقتولہ کے خاوند محمد ذاکر کی مدعیت میں خاوند محمد سعید قوم آرائیں اور اُن کی بہن عائشہ بی بی کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ، 34اور311ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مبینہ ملزم محمد سعید کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ملزم کو اپنی بیوی حمیرا بی بی پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا شبہ تھا جس کی رنجش میں آکر محمد سعید نے اپنی2بچوں کی ماں حمیرا بی بی کے گلے میں تار ڈال کر قتل کر نے کے بعد خودکشی کارنگ دیا تھاایس ایچ او رانا نیک محمد نے رابطہ کر نے پر بتایا کہ تفتیش کو میرٹ پر کیا جائے گا اگر ملزم بیوی کو قتل میں ملوث پایا گیاتو اُس کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گاواضع رہے کہ ہسپتال ٹبہ سلطان پور کی لیڈی ڈاکٹر شازیہ اقبال حمیرا بی بی کی موت کو قتل کی بجائے خودکشی قرا ر دینے میں لگی ہوئی تھی۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر