فورٹ منرو کا اکلوتا پارک کھنڈر میں تبدیل‘ صورتحال پر سیاح غائب
سخی سرور (نامہ نگار) جنوبی پنجاب کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو کا اکلوتا فاطمہ جناح پارک کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے جنوبی پنجاب کا مری کہلانے والا قبائلی علاقہ صرف نام کی حد تک مری ہے. جنوبی پنجاب کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو کا اکلوتا فاطمہ جناح پارک کھنڈر میں (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)
تبدیل ہوچکا ہے جنگلی جانوروں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں فورٹ منرو کے اکلوتے پارک کی دیواریں جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں فورٹ منرو فاطمہ جناح پارک میں سہولیات کا فقدان ہے. پارک سیاحوں نے آنا چھوڑ دیا ہے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں. فورٹ منرو میں جنوبی پنجاب کے جانے والے سیاح مایوس کا شکار ہیں. جبکہ فورٹ منرو میں پارک کی تباہی کا فورٹ منرو ڈولپمنٹ اتھارٹی ضلعی انتظامیہ سب کوئی نوٹس نہ لے رہا ہے. پارک کی ابتر حالت ہوچکی ہے. سب افسران سیر و تفریح اور سجی کھا کر واپس جاتے ہیں.
سیاح غائب