دھند‘ ملتان میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم

  دھند‘ ملتان میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپوٹر)شدید دھند اور فلائیٹ آپریشن معطل رہنے سے ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ، پروازیں 3 سے 11 گھنٹے تک تاخیر کا شکار، مسافر ایئرپورٹ پر رل گئے، تفصیل کے مطابق شدید دھند اور موسم کی خرابی کے باعث ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

پر فلائیٹ آپریشن کئی گھنٹے تک معطل رہا جس سے پروازوں کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا، پروازوں کا نطام درہم برہم ہونے سے مسافروں کو شدید سردی میں ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز 11 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی، اسی طرح سعودی ایئرلائن کی پرواز بھی سات گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی جبکہ دوبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے آنے والی قومی ایئرلائن کی دو پروازیں 4 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی، اومان سے آنے والی پرواز چار گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی دوسر طرف ملتان سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، جبکہ جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز بھی 7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، اسی طرح اومان،دوبئی اور کراچی جانے والی پروازیں بھی 3 سے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں، سول ایوی ایشن کے حکام نے مسافروں کو ہدایات کی ہیں کہ دھند کے موسم کے باعث شہری گھروں سے نکلنے سے پہلے پروازوں کے بارے میں فلائیٹ انکوائری سے ضرور رجوع کریں تاکہ ایئرپورٹ پر مشکلات سے بچ سکیں۔