حکومت ملتے ہی ووٹرز کی مایوسیاں ختم کریں گے‘ ایم پی اے غلام قاسم ہنجرا

حکومت ملتے ہی ووٹرز کی مایوسیاں ختم کریں گے‘ ایم پی اے غلام قاسم ہنجرا

  



چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر) یم پی اے حلقہ پی پی 268ملک غلام قاسم ہنجرا نے ایک میٹنگ میں صحافیوں سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ (ن) لیگ کے منصوبوں پر ابھی تک کام چل رہا ہے ہم اپوزیشن میں ہیں ہمارے حلقے کی عوام(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

اور ووٹرز نے ہم سے بہت ساری توقعات لگا رکھی ہیں لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہو ئے ہیں اس کے باوجود کو شش کر رہے ہیں کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہو سکیں،انشاء اللہ ہم نے پہلے بھی عوام کی خد مت کی ہے اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے ہمارے مخالفین ابھی تک تو ہمارے دئیے گئے منصوبوں کا دوبارہ افتتاح کر کے خوش ہو رہے ہیں ملک قاسم ہنجرا نے مزید کہا کہ ہماری حکو مت آئے گی تو ووٹرز کی مایو سیاں ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ہر وقت اپنے حلقے کی عوام کے لئے کھلے ہیں اور ہم خد مت کیلئے حاضر ہیں عوام دل چھوٹا نہ کریں بہت جلد حالات درست ہو جائیں گے۔

غلام قاسم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...