حکومت نے ملک کو سر سبز وشاداب بنانے کا تہیہ کرلیا‘ چودھری آصف مجید‘ شہریوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک بھی تقسیم

  حکومت نے ملک کو سر سبز وشاداب بنانے کا تہیہ کرلیا‘ چودھری آصف مجید‘ ...

  



رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلع بھر میں جاری انسداد سموگ مہم کے دوران ایم پی اے چوہدری آصف مجید کے ہمراہ سموگ سے بچاؤ بارے آگہی مہم کے لئے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا،ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن خان سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر شہریوں کو صاف ماحول دینے اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ ماحولیات، میونسپل کارپوریشن، ٹرانسپور ٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس، ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت و دیگر محکموں کی ٹیمیں انسداد سموگ مہم کا حصہ ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران متحرک ہو کر کام کریں، لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے تحفظ ماحولیات قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے جبکہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، گاڑیوں کو سیل اور کوڑا کرکٹ و اجناس کی باقیات کا آگ لگانے پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں موجود اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرانے کے لئے محکمہ ماحولیات اور لیبر مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے بھٹوں کو بند کر دیا جائے۔رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری آصف مجید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ملک کو سرسبزو شاداب بنانے کے لئے کوشاں ہے اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...