شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملتان میں ریلی‘ دہشت گردی کی شدید مذمت
ملتان (سٹی رپورٹر)رواداری تحریک ملتان کے زیر اہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے علی چوک ریلی نکالی گئی جس میں سماجی،سیاسی، مذہبی رہنما ؤ ں سمیت الحاج محمد اشرف قریشی، ضیاء انصاری(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
،رانا مہر حسین،علامہ ارشد بلوچ،رانا عبدالستار،حاجی سلیم علی،معراج الدین قریشی،عظیم شہاب،علی رضا،ظہیر الدین سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا تھا جس کے اثرات آج تک موجود ہیں انہوں نے کہاہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں جنہوں نے پاکستان کا امن خراب کرکے اسے دنیا بھر میں تنہا کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارے سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے آج ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آس پاس کے ماحول پر رکھیں اور بھائی چارے کو فروغ دیکر امن و امان کو قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
ریلی