حکومت لوگوں کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سید فخر امام

    حکومت لوگوں کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سید فخر امام

  



کبیروالا (تحصیل رپورٹر) ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے،پاکستان،کشمیریوں کو حصول آزادی کی منزل ملنے تک ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑا رہے گا،حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر آواز بلند کررہی ہے،بھارتی وزیر اعظم کے متعصبانہ اقدامات اور شدت پسندانہ عزائم سے خطے کا امن کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے کبیروالا شہر میں سابق چیئرمین میونسپل کبیروالااطہر یوسف خان بھٹہ کی رہائش گاہ پرعمائدین(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ”مسئلہ کشمیر“ عالمی سطح پر اہم ایشو کے طور موضوع بحث بن چکا ہے،اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی توجہ کشمیر میں ہونیوالے ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مرکوز ہے،حکومت پاکستان ”مسئلہ کشمیر“ کے حل کیلئے ان تمام ممالک کے ساتھ مسلسل روابط قائم کئے ہوئے ہے،جنہیں اس مسئلے کے حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے نتیجے میں عالمی امن کو پہنچنے والے اثرات کا بھرپور ادراک ہے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے کہا کہ موجودہ حکومت،پاکستان کو معاشی حوالوں سے ایک مستحکم ریاست بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،انشاء اللہ! پاکستان ترقی بھی کرے گا اور عوام کی خوشحالی کو دور بھی ضرور آئے گا۔انہوں نے کہا کہ کبیروالا سمیت جنوبی پنجاب میں ایسے معیاری ادارے بنانے کی ضرورت ہے،جہاں سے تعلیم وتربیت حاصل کرنے والے افراد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پراپنا آپ منواسکیں،ایسے اداروں کے قیام کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔اس موقع پر سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سرائے سدھو راؤ طارق اقبال ایڈووکیٹ،قمر منیر بدر مرالی،میاں معصب حیدر سرگانہ،شیخ محمد ارشد،حفیظ سعیدی اور دیگر موجود تھے۔

فخر امام

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...