حکومت فلاپ‘ تبدیلی کو ووٹ دینے والے اب شرمندہ ہیں‘ کریم قسور لنگڑیال

  حکومت فلاپ‘ تبدیلی کو ووٹ دینے والے اب شرمندہ ہیں‘ کریم قسور لنگڑیال

  



ماہڑہ شہر (نمائندہ پاکستان) سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، یہ حکومت عوام کی سانسیں چھین رہی ہے، تبدیلی کوووٹ دینے والے شرمندہ ہیں نئے پاکستان کے پرانے مستریوں نے انتقامی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ میرے ملک کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور ملکی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں نوجوانوں کاکردار کسی سے ڈھکاچھپا نہیں انہوں نے کہا (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کہ موجودہ حکومت کے قیام میں نوجوانوں کا کلیدی کردار رہاہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نوجوانوں اور عوام نے جس نئے پاکستان کے لئے ووٹ دیا اس کے پرانے اور دوسری پارٹیوں سے دھتکارے مستریوں نے اپنے حلقوں میں تھانہ، کچہری اور انتقامی سیاست کو فروغ دینا شروع کردیا ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے عوام سے روزگار اور چھت چھین لی ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کوووٹ دینے والے آج شرمندہ ہیں پاکستانی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جسے اپنی کارکردگی میں شرمندگی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اس موقع پر ظفر حسین قریشی,جام صفدر علی ماہڑہ, جام فاروق بگٹی, جام ذوالفقار ماہڑہ, اللہ بچایا آرائیں, جام ممتاز منڈھیرہ و دیگر سیاسی، سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کریم قسور

مزید : ملتان صفحہ آخر