بارش کے بعد سردی میں اضافہ‘ گاہک غائب‘کاروباری مراکز ویران‘ دکاندار مایوس

بارش کے بعد سردی میں اضافہ‘ گاہک غائب‘کاروباری مراکز ویران‘ دکاندار مایوس

  



ملتان ( نیوز رپورٹر ) ماہ دسمبر کی پہلی بارش کے بعد شدید سردی کی لہر چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے جس نے موسم کو ٹھٹھرا کررکھ دیا ہے جس کے باعث لنڈا مارکیٹ اور اشیائے خورونوش، ریسٹورنٹ، فاسٹ فوڈز، بیکریز اور مچھلی شاپس کے علاوہ تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ موسم میں خنکی بڑھنے سے لنڈے کا کاروبار کرنے والوں نے پرانے کپڑوں کی مانگ زیادہ ہونے پر شہر بھر کو لنڈا (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

بازار بنا دیا ہے ملتان شہر کے متعدد علاقے جن میں حسین آگاہی، لوہاری گیٹ، قلعہ کہنہ قاسم باغ روڈ، ابدالی روڈ، نواں شہر روڈ، حسن پروانہ اور ڈیرہ اڈہ سمیت پورے شہر میں لنڈا بازار کھل گئے ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ حالیہ مہنگائی کی لہر آنے سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور وہ نئے کپڑے خریدنے کی بجائے لنڈے کو ترجیح دینے لگے ہیں دوسری طرف بڑی بڑی برانڈڈ گارمنٹس شاپس، شوز شاپس، الیکٹرونکس، جیولرز، کراکری، موبائلز سمیت زرعی مشینری شاپس پر خریداروں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے ان کاروباری برادری کے مطابق سردی کی حالیہ لہر نے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے سردی کے باعث لوگ خریداری کے لئیے مارکیٹوں میں نہیں پہنچ رہے بالخصوص دیہی علاقہ جات سے سردی اور بارش کے ڈر سے خریدار بالکل نہیں آرہے جس کی وجہ سے مارکیٹوں کی رونق بھی ماند پڑ گئی ہے۔ 

مایوسی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...