حاصل پور: دو نمبر ہسپتال بنانے پر مالکان کو 3لاکھ جرمانہ‘ ڈی پی او بہاولپور کو مقدمہ درج کرنیکا حکم

  حاصل پور: دو نمبر ہسپتال بنانے پر مالکان کو 3لاکھ جرمانہ‘ ڈی پی او بہاولپور ...

  



حاصل پور (نما ئندہ خصوصی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور نے حاصل پور میں دو نمبر ہسپتال بنانے والوں کو تین لاکھ روپے جر مانہ اور ڈی پی او بہاولپور کو مقد مہ درج کر نے کا حکم دیدیا۔تین سال قبل صدر رانا ٹاون رانا قمر الطاف کی بیوی کا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

بھاری فیس لیکر اتائی ڈاکٹروسیم رفیق جس کا پنجاب کے ڈاکٹروں کی لسٹ میں نام تک نہیں ہے۔سٹی ہسپتال کے مالکان ارسلان خالد اور کامران خالد نے آپریشن کے لیے رکھا ہوا تھا۔غلط آپریشن کر کے خواتین کو موت کے منہ میں پہنچا رہے تھے۔جبکہ ارسلان خالد نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور میں جھوٹ اور غلط بیانی کرتے ہو ئے لکھ کر دیا۔کہ ہمار ے ہسپتال سے کوئی تعلق. نہیں ہے۔جس کی انکوائری ٹیم نے حاصل پور آکر کی۔مالک بلڈ نگ نبیل نے بیان دیا کہ ارسلان خالد وغیرہ نے ہسپتال بنانے کے لیے بلڈنگ کرایہ پر لی۔لیڈی ڈاکٹر بشری حمید نے لاہور بیان ریکارڈ کرایا۔کہ میں ان کے پاس نوکری کرتی رہی ہوں۔یہ دونوں بھائی ہسپتال چلاتے تھے۔میں نے نوکری چھوڑ دی تھی۔میری اجازت کیبغیر میرا لیٹر پیڈ استعمال کیا گیا ہے۔سر کاری ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر مریض خواتین کو سٹی ہسپتال بھجواتی تھی۔تمام تر انکوائری کرنے کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور نے ہسپتال بنانے والوں دونوں بھائیوں کو تین لا کھ روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ ڈی پی او بہاولپور کو مقدمہ درج کر نے کا حکم دیدیا ہے۔جبکہ ذوالقرنین ایڈوو کیٹ نے بھی اپنی ہمیشرہ کا غلط آپریشن کرنے پر ہسپتال کے مالکان سمیت دیگر افراد کے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دے رکھی ہے۔جس کا جلد فیصلہ متوقع ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...