رہن شدہ اراضی کا انتقال‘ قرضہ‘ متاثرہ شخص کی درخواست پر تحصیلدار‘ بینک عملہ اینٹی کرپشن طلب

  رہن شدہ اراضی کا انتقال‘ قرضہ‘ متاثرہ شخص کی درخواست پر تحصیلدار‘ بینک ...

  



لڈن (نامہ نگار) ضلع وہاڑی کی تاریخ کا بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آیا ہے ، محکمہ مال اور زرعی کے عملہ کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر پلج شدہ رقبہ کا انتقال کر دیا گیا، جعلی انتقال کے بعد زرعی بینک کے عملہ نے ڈبل قرضہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

بھی دے دیا، متاثرہ غلام محمد چدھڑ نے انٹی کرپشن میں درخواست دائر کر دی، پٹواری طارق مسعود، سرور قانونگو، تحصیلدار حافظ اقبال کاٹھیاسمیت زرعی بینک کے کئی عہدیداران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن سرکل وہاڑی نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع بونگہ اعظم کے رہائشی غلام محمد نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان کو درخواست دائر کی جس میں ان کا موقف تھا کہ تحصیلدار حافظ اقبال کاٹھیا، سرور قانونگو، طارق مسعود پٹواری، ابرار شیخ ایم سی او زرعی بنک لڈن، ظہیر اسلم ترین منیجر، خالد قمر ڈپٹی منیجر، علی رضا ایم سی او، فرحا ن حفیظ ایم سی او نے خضر حیات و محمد یوسف سے بھاری رشوت لے کر اس کے پلج شدہ رقبہ کا انتقال ان کے نام کر دیا ہے، جب کہ میری بیٹی اور بیٹے احمد علی کو جائیداد سے محروم کر دیا ہے، غلام محمد کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تحصیلدار، قانونگو، پٹواری سے کسی قسم کی کوئی تملیک نہ کروائی ہے اور نہ ہی کسی دفتر میں گیا تھا، اور نہ ہی زرعی بینک میں آیا ہوں اور نہ ہی قرضہ کی اجازت دی تھی، لیکن جب مجھے پتہ چلا تو سب ملزمان نے رشوت لے کر انتقال رقبہ اور ڈبل قرضہ دینا قبول کیا اور معذرت بھی کی لیکن میں نہ مانا ہوں، کیونکہ میری دیگر اولاد انتقال سے محروم ہو گئی جب کہ اس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان آصف بھٹہ سرکل وہاڑی نے انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے ملزم فریق کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے جب کہ انتقال کے گواہان نور الصمد اور فیض احمد نے حلفیہ بیانات بھی قلمبندکروائے ہیں کہ ہمیں اس انتقال کا کوئی علم نہ ہے۔ متاثرہ غلام محمد کے بیٹے احمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ ہمارے ساتھ سرا سر نا انصافی کی گئی ہے، د کرپشن کے ذریعے ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، اور اب بھی پٹواری و تحصیلدار و دیگر زرعی بینک کے ملازمین مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،کہ ہمارے خلاف انکوائری پر نہ جاؤ ورنہ تم کو مار ڈالیں گے،ہماری وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور متعلقہ محکمہ کے ڈائریکٹر سے اپیل ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہمارا رقبہ جو کہ ہمارا حق ہے ہمیں دیا جائے۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر