200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آج قرعہ اندازی

      200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آج قرعہ اندازی

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان)200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج بروز پیر کو ہوگی اور یہ رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہوگی اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے 5جبکہ تیسرے انعام میں 1250روپے مالیت کے2394انعامات کا میاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔

کالے یرقان سے 5افرادجاں بحق

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا مزید 5افراد ہسپتال میں چل بسے تفصیل کے مطابق چک44پی کارہائشی70سالہ رمیش نندو‘ ارشاد کالونی کا80سالہ خیر محمد‘ بندورکا40سالہ مریدحسین‘ خان بیلہ کا40 سالہ پیر بخش (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

اورخانپورکارہائشی60سالہ نذیراحمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ ز ید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔جبکہ9متاثرین جن میں ڈیرہ بگٹی کی رہائشی28سالہ تاج بی بی‘ میر پورماتھیلوکی90سالہ سونی مائی‘ بستی نائیاں کی 70سالہ شمیم بی بی‘ بستی امانت علی کی50سالہ اللہ رکھی‘چک54پی کا70سالہ ٹنڈو‘ چک86پی کا 40 سالہ مدثر علی‘ صادق آباد کا60سالہ محمدیعقوب‘ میرپور ما تھیلو کا45سالہ عبدالقادر اورراج پورکارہائشی45سالہ زاہد محمد شامل ہیں۔ ان افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...