ڈاکٹرز ایمانداری اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں‘ سمیع اللہ چودھری

  ڈاکٹرز ایمانداری اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں‘ سمیع اللہ چودھری

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کاسب سے بڑاذریعہ ڈاکٹروں کے پاس دکھی انسایت کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرکے اللہتعالی کی قربت حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹروں کوہمیشہ مثبت رویوں کوبرقراررکھناچاہیے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بہاولپورکی نومنتخب کابینہ سے حلف لیتے ہوئے صوبائی وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے اپنے خیالا ت کااظہارکرتے ہوئے یہ کلمات کہے انہوں نے کہاکہ جس طرح ماں کے قدموں نیچے جنت ہے اسی طرح ڈاکٹروں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کے ہاتھ میں جنت ہے ڈاکٹرپوری ایمانداری اورذمہ داری سے مریضوں کاعلاج معالجہ کرکے جنت خریدسکتے ہیں سابق صدرپی ایم اے پنجاب ڈاکٹراظہارچوہدری نے کہاکہ ڈاکٹرکی ہمیشہ مریض سے پہچان ہوتی ہے مریض کے بغیرڈاکٹرکی کوئی حیثیت نہیں ہے ڈاکٹرکیمونٹی انتہائی ذہین اورمحنتی ہوتی ہے ڈاکٹروں نے ہمیشہ مریضوں کے حقوق کاخیال رکھاہے پی ایم اے حکومت کیساتھ ہے ہرمثبت کام میں پی ایم اے حکومت کے ساتھ تعاون کریگی اس تقریب کے دوران صدرپی ایم اے ڈاکٹرافتخار احمدبھٹی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرتنویراحمدباجوہ، ڈاکٹراسدکامران، ڈاکٹرمحمدانفال، ڈاکٹررانامحمدشفیق لیڈی ڈاکٹربلقیس اوردیگرنے اپنے عہدوں کاحلف اٹھایا۔اس تقریب میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ طاہراعوان سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹرمحمدبشارت،سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹرنعیم الدین، نائب صدرپی ایم اے بہاولپورڈویژن ڈاکٹرجام غلام قاسم، ڈاکٹرمنیراظہرچوہدری، ڈاکٹراحسان اللہ وڑائچ، ڈاکٹرمحمدنسیم ملک سمیت کثیرتعداد میں ڈاکٹروں اورصحافیوں نے شرکت کی۔

فرائض

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...