ڈاکٹر عرفان اسلم کیخلاف احمد شرقیہ کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

ڈاکٹر عرفان اسلم کیخلاف احمد شرقیہ کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست ...

  



نورپورنورنگا(نامہ نگار)کلاء ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے کا سبب بننے والی تقریر کرنے والے ڈاکٹر عرفان اسلم کے خلاف سینئر قانون دان پروین عطاء ملک اور ساجد سراج جلوانہ سمیت متعدد وکلاء نے ایڈیشنل سیشن جج احمد پور شرقیہ کی عدالت میں مقدمہ اندراج کے احکامات کیلئے درخواست پیش کی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی گئی جس میں ڈاکٹر عرفان اسلم نے انتہائی اشتعال انگیز اور نفرت بھرامواد عوام میں وکلاء برادری،اور(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

وکلاء کے منتخب نمائندوں کے خلاف وائرل کیا جس سے وکلاء برداری کے خلاف عوام الناس میں نفرت پیدا ہوگئی اور وائرل کیئے جانے والے مواد/ویڈیو کی وجہ سے پورے پاکستان کے وکلاء کے اندر اشتعال پیدا ہوچکا ہے اور چند روز قبل لاہور میں ہونے والا واقعہ بھی اسی نفرت کی ایک کڑی ہے کیونکہ اس کے پیچھے ہی نفرت آمیزاور اشتعال آمیز مواد تھا،لہذاعدالت ڈپٹی ڈائریکٹر FiAملتان کو سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کریں،درخواست میں لکھا گیا ہے کہ یہ کیس یہاں پر اس لیئے دائر کیا گیا ہے کہ ملزم ڈاکٹر عرفان اسلم تحصیل احمد پور شرقیہ کا رہائشی ہے اور یہ علاقہ آپ کی عدالت کے اندر آتا ہے،ایڈیشنل سیشن جج احمد پور شرقیہ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئے 21-12-2019کی تاریخ مقرر کردی ہے،درخواست ہذا کی پیروی پروین عطاء ملک کے علاوہ حافظ مظفر کریم مغل،چوہدری ظفر علی،زاہد باجوہ،سید یاسر عباس،محمد مکی خان لنگاہ،سیف الرحمن،مشتاق حسین و دیگرایڈوکیٹس کر رہے ہیں۔

سماعت

مزید : ملتان صفحہ آخر