مظفر گڑھ‘ گرفتار وکلا کی رہائی تک مسلسل ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

  مظفر گڑھ‘ گرفتار وکلا کی رہائی تک مسلسل ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) پنجاب بار کونسل نے لاہور میں گرفتار وکلاء کی رہائی تکآج سے صوبہ بھر میں مسلسل ہڑتال اور عدالتی بائی کاٹ کا اعلان کر دیا ہے. جبکہ پنجاب بار کونسل نے کورٹس اور کچہری کی حدود میں پولیس اہلکاروں اور افسران کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے اور صوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو اس پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے. ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ نے بتایا کہ تمام بارز سوموار سے ہڑتال کریں گی جب تک گرفتار وکلاء رہا نہیں کئے جاتے اور پولیس گردی بند نہیں کی جاتی ک(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

سی وردی میں ملبوس پولیس والے کو کچہری داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...