ریچ ون پر بی آر ٹی کے تمام سٹیشن تیار، انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ریچ ون پر بی آر ٹی کے تمام سٹیشن تیار، انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

  



پشاور(آن لائن) ریچ ون پر بی آر ٹی کے سٹیشنوں کو انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ریچ ون پر تمام سٹیشنز تیار کر لئے گئے ہیں ٹکٹ گھر، ایمر جنسی راستے، اسٹیشنز، ویل چیئرز سسٹم، وائی فائی سسٹم،انٹر نیٹ سسٹم کا کام مکمل کر لیا گیا،تمام سٹیشنوں کو آپس میں انٹرنیٹ کے ذریعے ملا دیاگیا(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

، دوسرے مرحلے میں ریچ ٹو کے سٹیشنوں کو حوالے کیاجائے گا بی آر ٹی پر کام مزید تیز کردیاگیا ہے جبکہ ایمر جنسی راستے بھی مختلف سٹاپوں کے لئے واضح کردیئے گئے ہیں ریچ ون کے تمام سٹیشنوں پر شہریوں کی آگاہی کے لئے مختلف بورڈز بھی لگا دیئے گئے ہیں ٹیکنیکل کام میں مزید تیزی لانے کے لئے پنجاب اور کراچی سے بھی اہم ترین ماہرین کو طلب کر لیاہے اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی۔

بی آر ٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر