قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 2روزہ  وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا

  قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 2روزہ  وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا

  



اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے  اجلاس کا 20نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے گرفتارلیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے تاحال پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)پیر کو سپیکر اسد قیصر کی زیر سدارت سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے  اجلاس کا 20نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔جاری ایجنڈے کے مطابق  اجلاس میں مخلتف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی جبکہ وفاق وزراء  اعجاز شاہ، شفقت محمود،مشیر خزانہ حفیظ شیخ،وزیرمملکت علی محمد خان اور زرتاج گل اپنی اپنی وزارتوں سے متعلق بل پیش کرینگے۔،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے گرفتارلیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے تاحال پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی

مزید : صفحہ اول