وفاق نوید شیخ سیکریٹری سروس کو بھی واپس بلوائیں،حلیم عادل شیخ

      وفاق نوید شیخ سیکریٹری سروس کو بھی واپس بلوائیں،حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ سامبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ایم این اے جۂ پرکاش اکرانی،اراکین  اسمبلی علی عزیز جی جی کریم بخش گبول و دیگر پی ٹی آئی  بھی موجود۔حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چند دنوں سے دیکھ رہاں ہوں سندھ کے ڈس انفارمیشن کے وزیر اور ایڈوائزر جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔ مرتضی وہاب اور سعید غنی و دیگر کو وہی بولنا ہوتا ہے جو ان کو لکھ کر دیا جاتا ہے۔ ان کی نوکری جھوٹ بولنے پر چلتی ہے۔ سندھ میں کرپشن کے حمام میں مرتضیٰ وھاب بھی نہا چکے ہیں۔ ہارٹیکلچر کی کرپشن مرتضیٰ وھاب کے ذریعے کی گئی۔ ان کی باری بھی آنے والی ہے۔ سندھ حکومت نے غیر قانونی ایڈوائزر لگائے ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں جائیں گے جو غیر قانونی ایڈوائزر لگائے گئے ہیں ان کو ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کیا وجہ ہے کہ سندھ میں پولیس افسران خوفزدہ ہیں۔ بسمہ کیس کا  پتا نہیں چل سکا کتنے بھی ایسے کیسز ہیں  جن کو دبا دیا گیا ہے۔ والی ریاست سندھ کے مراد علی شاہ پر یوسف ٹھیلے والے کے منہ سے نکلا ہوا سچ تھا جس کی وجہ سے ایس ایس پی اصفر مہیسر کو فارغ کر دیا گیا الزام تھا کہ عمران گجر نے اس کا بیان دلوا دیاایک اچھے آرمی سے ریٹائرڈ پی ایس پی کو کالے پانہ بھجوا دیا گیا اچھے پولیس افسران کی سندھ حکومت کو ضرورت نہیں ہے۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کا جرم کیا تھا اس کا جرم یہ تھا کہ وہ ان کے لاڈلے بیٹے راؤ انوار کی جی آئی ٹی کا ممبر تھا یہ وہی شکارپور ہے جہاں ایک گلوکار کو اغوا کیا گیا جہاں پر بدامنی عروج پر ہے جہاں جنگل کا راج ہے کارو کاری کیسز ہورہے ہیں۔ انہوں نے سچ بولا کہ پ پ کے رہنما ان کو ڈاکوؤں کے خلاف کام کرنے سے روک رہے ہیں۔ انہوں نے سچ بول دیا کہ پ پ والے ڈاکوؤں چوروں کی سرپرستی کرتے ہیں اسی وجہ کہ سبب ان کو صوبہ بدر کر دیا گیا۔ لیکن بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی جو ڈاکوؤں کے سربراہ ہیں جلد پکڑے جائیں گے ڈاکٹر رضوان کا یہ بھی قصورہے اس نے نقیب اللہ محسود کیس کی پیروی تھی۔ پیپلزپارٹی پولیس افسران کے بولنے پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔تاکہ کوئی افسر پ پ کے کالے کرتوت عوام کو نہ بتا سکے۔وفاق کو کہتا ہوں نوید شیخ سیکریٹری سروس کو بھی بلوائیں۔یہ غلام بن کر بیٹھے ہوئے ہیں سیکریٹری سروس کو قانون کے مطابق کام کرنا ہوتا ہیسی ایم کے پروانے پر حاضر سائین کہتے ہیں۔  اب یہ حاضر سائین کی سرکار نہیں چلے گیاب زبان کے بعد لکھنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔ایم این اے جے پرکاش اکرانی نے کہا عمرکوٹ کا ایس ایس پی اعجاز شیخ کرپٹ ہے عمرکوٹ میں پ پ کے لوگوں کی غلامی کر رہا ہے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے لوگوں کو زد کوب کیا جاتا ہے عمرکوٹ میں ہندو کمیونٹی کو بھی تنگ کیا جارہا ہے عمرکوٹ میں ایس ایس پی کی سربراہی میں منشیات کے اڈے قائم ہیں ایسے کرپٹ افسران کو ہٹانا ہی مناسب ہے مگر پ پ والے اپنے پسند کے افسران کو نکالنا نہیں چاہتے۔ 
حلیم عادل

مزید :

صفحہ اول -