آصف علی زرداری کا کراچی میں  علاج جاری،طبیعت میں بہتری

  آصف علی زرداری کا کراچی میں  علاج جاری،طبیعت میں بہتری

  



 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری،انکی طبیعت میں اب بہتری آنے لگی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹر ندیم قمر کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی طبیعت کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ عذرہ پیچوہو میڈیکل بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے اور وہ خود بھی کافی عرصے بعد گھر میں آرام کرنے سے طبیعت میں بہتری محسوس کررہے ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیم نے اتوار کے روز بھی ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور ان کے ضروری ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں جنکی رپورٹس آگئی،جبکہ انجیوپلاسٹی کیلئے ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔

زرداری

مزید : صفحہ اول