سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینال بند کرنے کا اعلان

سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینال بند کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی)سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینال بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کینال 6 جنوری سے 20 جنوری تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ 6 جنوری سے 20 جنوری تک بیراج سے نکلنے والے تمام کینال بند رہیں گے، اور بیراج کے دروازے کھول دئیے جائیں گے۔کنٹرول روم کے مطابق سالانہ صفائی اورمرمت کے سلسلے میں کینال بند اور بیراج کے دروازے کھولے جائیں گے، دریائے سندھ سے پانی کم ہونے سے سکھر میں پینے کے پانی کی قلت ہوگی، متعلقہ اداروں کو سالانہ پانی بندش کی اطلاع کر دی گئی ہے، انچارج کنٹرول روم کے مطابق پینے کے پانی کے متبادل کا انتظام کیا جائے۔خیال رہے کہ سکھر بیراج 66 دروازوں پر مشتمل ہے، اس کی تعمیر کو 87 برس مکمل ہو چکے ہیں، پاکستان میں نہری پانی کا سب سے بڑا آب پاشی نظام اسی سے منسلک ہے۔ ممبئی کے گورنر جارج لائیڈ نے 24 اکتوبر 1923 کو اس بیراج کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، 9 برس بعد 13 جنوری 1932 کو اس وقت کے وائسرائے اور گورنر جنرل لارڈ ولنگڈن نے اس زرعی انقلابی منصوبے کا افتتاح کیا۔