بھارت، 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی 3 خواتین ہلاک،4 افراد زخمی
نئی دہلی(آن لائن) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 4منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔اتوار کو ترجمان پولیس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے دوران ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئی2 بچوں سمیت4 افراد کو بچایا لیا ہے۔
بھارت آتشزدگی