بھارت میں مسلم مخالف بل منظوری کی مذمت کرتے ہیں، نصرت واحد

بھارت میں مسلم مخالف بل منظوری کی مذمت کرتے ہیں، نصرت واحد

  



کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ بھارت میں شہریت سے متعلق مسلم مخالف بل کی منظوری قابلِ مذمت ہے۔ انڈیا مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل و دیگر تنظیمی اور عالمی برادری بھارت کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ مسلم مخالف بل پاکستان مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ بے پناہ کشمیری بھائیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عالمی برادری امریکہ، برطانیہ، فرانس، جاپان کشمیر کی صورتحال پر بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ موجودہ حکومت کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔ عالمی فورم پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مزید اجاگر کریں گے۔

نصرت

مزید : صفحہ اول