بھارت بدترین معاشی انحطاط سے دوچار ہو رہا ہے،اروند سبرامنیم
نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے سابق معاشی مشیر اعلی (سی اے ای)اروند سبرامنیم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی معاشی صورتحال کے تعلق سے واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ یہ کوئی عام انحطاط نہیں ہے۔ یہ انڈیا کا بدترین انحطاط ہے، جہاں معیشت آئی سی یومیں جاتی معلوم ہورہی ہے۔ اروند نے کہا ہارورڈ یونیورسٹی کے سنٹر فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے مسودہ دستاویز میں بیان کیا کہ معیشت کی بدحالی شدید نوعیت کی ہے۔ یہ معاشی انحطاط 1991 کی صورتحال سے قریب تر معلوم ہوتی ہے۔