موجودہ مہنگائی کااصل سبب سابق حکمرانوں کی لوٹ مار ہے: شہرام ترکئی 

موجودہ مہنگائی کااصل سبب سابق حکمرانوں کی لوٹ مار ہے: شہرام ترکئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ) سینئر صو با ئی وزیر برا ئے بلد یا ت شہرام خا ن تر کئی نے کہا ہے کہ ملک میں جو مہنگا ئی ہے یہ سا بقہ حکمرا نوں کی کر پشن کی وجہ سے ہے اور جو چور لو گ شور مچا ر ہے ہیں کہ حا لا ت ٹھیک نہیں یہ حا لت انکی وجہ سے ہو ئی ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے موضع جلبئی میں ایک بڑے شمو لیتی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر اے این پی کے مقا می را ہنما وں اعتبا ر اللہ خا ن، سید امین شاہ، سجاد علی، عنا یت اللہ منظور نے اپنے در جنوں سا تھیوں کے ہمرا ہ اے این پی سے مستعفی ہو نے اور پی ٹی آ ئی میں شا مل ہو نے کا اعلا ن کیا۔ جلسے سے ایم این اے عثمان خان ترکئی، وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت تجارت عبدالکریم خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  عمرا ن خا ن کی قیا دت میں پی ٹی آ ئی اقتدار میں آ ئی اور سب د نیا تسلیم کر رہی ہے کہ عمرا ن خا ن ایک د یا نتدار لیڈر ہیں جنکی قیا دت میں سابقہ حکومتوں کی و جہ سے کرپشن کی وجہ سے جو حا لا ت پیدا ہو چکے تھے انھیں ٹھیک کیا جا رہا ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا اور عمرا ن خا ن کی قیا دت میں ملک ترقی یا فتہ ملک بن جا ئیگا جبکہ صوابی ضلع بھی 7 اٹھ سال پہلے والا صوابی نہیں رہا یہاں ہما ری حکومت میں بیش بہا تعمیر و ترقی کے منصو بے مکمل کئے گئے ہیں اور اب بھی کئی منصو بوں روڈز کی تعمیر و ترقی،بجلی اور گیس کی فرا ہمی کے منصو بوں پر زور شور سے کا م جا ری ہے اور جو وعدے ہم نے کئے تھے انھیں پو را کیا جا رہا ہے۔ شہرا م خا ن تر کئی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ 20 دسمبر کو صوابی کا دورہ کرینگے جس میں ار بوں رو پے کی لا گت سے  مردا ن صوابی روڈ منصو بے کی تعمیر کا با قا عدہ افتتاح کرینگے اور عوام نے عوام سے اپیل کی وہ اس تقریب میں بھر پور شر کت کریں اس مو قع پر انھوں نے جلبئی صوابی کے جملہ مسائل جلد از جلد حل کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی جبکہ انھوں نے مزید کہا کہ جلبئی میں 22 مسا جد کو سو لر لا ئٹ کی فرا ہمی کی گئی جبکہ مزید20,25 مساجد کو سو لر لا ئٹ کی فرا ہمی بھی کی جا ئیگی جبکہ دیگر مسا ئل بھی حل کئے جا ئینگے اس مو قع پر انھوں نے پی ٹی آ ئی میں شامل ہو نے والے افراد کو مبا ر کبا د دی اور انکے فیصلے کو سرا ہا#

مزید :

صفحہ اول -