مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژنز میں نئے سیاحتیہ مقامات تک 14سڑکیں تعمیر کیں: عاطف خان 

مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژنز میں نئے سیاحتیہ مقامات تک 14سڑکیں تعمیر کیں: عاطف خان 

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی جا چکی ہے۔پہلے مرحلے میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں نئے سیاحتی مقامات تک 14 سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جس پر اگلے مہینے جنوری سے تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر میں مالاکنڈ ڈویژن کے اناکڑ، مرغزار، برج بانڈہ، کافر بانڈہ، مدین،بشی گرام، ارین، دارال،گودر جھیل اور بحرین روڈز شامل ہیں۔ ہزارہ ڈویژن کے ماہنور ویلی، گنول، پاپڑنگ، شوگران، کورا بن تا منڈی سیران، کومل گلی اور سہرہ روڈ شامل ہیں۔دوسرے مرحلے کا آغاز بھی جلد کیا جائیگا جس میں مزید نئے سیاحتی مقامات تک سڑکیں تعمیر کی جائیگی، سینئر وزیر نے کہا کہ، نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،صوبے میں وڑلڈ بنک کے تعاون سے مربوط سیاحتی زونز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں،جہاں سیاحوں کو بین القوامی معیار کی سہولیات میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران کی وژن کے مطابق سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور سیاحت کو ایک منافع بخش شعبے کے طور پر متعارف کیا جارہا ہے

مزید : صفحہ اول