چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اپوزیشن کی مشاورت سے ہو جائیگی: پرویز خٹک 

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اپوزیشن کی مشاورت سے ہو جائیگی: پرویز خٹک 

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے ہماری کوشش ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ا ور ممبران کی تقرر یوں سمیت قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن کے مشاورت سے فیصلہ ہوجائے ہم نہیں چاہتے کے اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کی تقریر ی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی تین دفعہ ملاقات ہوچکی ہے اج دوبارہ ملاقات ہوں گے وزیر اعظم عمران کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گی کوئی ان ہاؤ س تبدیلی نہیں ائے گی مولانا فضل الرحمان کا اپنا منطق ہے اس نے خود سے کوئی دارود پڑھا ہوگا مجھے نہیں معلوم کے مولانا فضل الرحمان کیساتھ کونسا دارود اور کونسی د اوئی ہے جس سے وہ پیش گوئیاں کررہے ہے ایسا نہیں ہوسکتا کے حکومت کوئی اپنی مرضی سے گرادے یہ ناممکن سی بات ہے اور بہت جلدان کو پتہ چل جائے گا کے اپوزیشن کے اپنے کتنے ممبرا ن کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں کشمیر کے حوالے سے ہماری حکومت ہر حد تک کوشش کررہی ہے چاہیے وہ اقوام متحدہ اور مختلف اداروں میں کشمیر کے لوگوں کے لیے اواز بلند کرنی ہو یا دیگر دیگرممالک کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ اٹھانا ہوں کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصا ن مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے پہنچایا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کا معاملہ بیک گراؤ نڈ میں چلایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لال کرتی نوشہرہ کینٹ میں سابق کونسلر کینٹ بورڈمحمداسماعیل عرف بلے،محمد طاہر عبدالسلام عرف لامے، اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام حیدر، پی پی پی کے محمد عارف رؤف،محمد ابراہیم،خلیل، سلمان، رفیق، عنصر اور ان کے د یگر ساتھیوں سمیت شمولیت اور نوشہرہ کلاں وزیر اباد میں سوئی گیس کی فرہمی کے منصوبے سے منعقدہ جلسوں اور میڈیاسے با ت چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرویز خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک،ممبران صوبائی اسمبلی میاں جمشیدالدین کاکا خیل،ارباب جان داد خان، پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک، ملک افتاب، یوتھ اسمبلی کے وزیر اعلی اسامہ ملک، سابق تحصیل کونسلر ریاض علی خان،سابق ضلعی کونسلر زاہد حیات،سابق تحصیل کونسلر سرتاج خان،اختیار شاہ نے بھی خطاب کیا پرویز خان خٹک نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر راور ممبرانوں کے ناموں پر ابھی تک کوئی اتفاق نہیں ہوا ہر ایک نام پر ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر بات چیت کررہے ہے جوبھی اس عہدے کے لیے بہترین لوگ ہے اس کے نام پر مشاورت کے ساتھ فیصلہ ہوگا پرویز خان خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کوئی پیشن گوئی حقیقت پر مبنی نہیں وہ ہمیشہ بے پرکیاں اڑا تے ہے مولاناسمیت کئی سیاست دانوں کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کے ان کتنے ممبران اسمبلی میں ان کی غلط پالیسورں کی وجہ سے ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں مولانافضل الرحمان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے کشمیر کاز پیچھے رہ گیا اور دوسر ے معاملے باہر آگئے مجھے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کے کشمیر میں اتنا ظلم اور ستم اور زیادتی ہورہی ہے اور مولانا فضل الرحمان نے اب ایک اور کھیل شروع کردیا ہے ہماری حکومت خبردارہے ہم کوشش کررہے ہے کسی طرح کشمیرکا مسئلہ حل ہوں اور ساری دنیا میں ہم اس مسلۂ کو اٹھا رہے ہے ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہے جیسا اپنے گھر کے لیے ہم کرتے ہے جب اپ قرض دارہوتے ہو تو کچھ سخت فیصلے کر نے پڑتے ہے اسی طرح وزیر اعظم عمران خان نے سخت فیصلے کیے ہے جس کی وجہ سے مہنگائی پر اثرات ہوئے ہے ان سخت فیصلوں کا نتیجہ کچھ مہینوں کے اندرنکلے گا اور حالات بہتری کی طرف ارہے ہیں پرویز خٹک نے کہا کہ تھوڑے عرصے بعدسارا سسٹم دوبارہ ریورس پر چل پڑے گا ڈالر بہت جلد نیچے اجائے گا جس سے مہنگائی کم ہوجائے گی ہمارے خسارے وہ کم ہونے شروع ہوگئے ہے جبکہ ذرائع امدن بڑھنی شروع ہوگئی ہے اور اگلے سال پاکستان صیحح ٹریک پر چل پڑے گا اور اچھے نتائج اناشرو ع ہوں ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور خالصتاً صوبائی مسئلہ ہے جس کا وفاق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اس معاملہ پر وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ رابطے میں ہے اور صوبائی حکومت اس پر کاروائی کریں گی اور جس کسی نے بھی زیادتی کی ہے حکومت کا کام ہے ان کو سزاد دینا اور پنجا ب حکومت اس حوالے سے اپنا کام کررہی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ٖغریب عوام ہے سابقہ حکمرانوں نے ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں دی جس کی وجہ سے عوام کو یہ دن دیکھنے پڑرہے ہے الٹا اب اپوزیشن واویلا کررہی ہے کے ملک میں مہنگائی ہے وہ خود اپنے گریبانوں میں جھانک کردیکھے کے ان کی وجہ سے ملک بیس ہزار ارب روپے مقروض ہوا اور ملک کوچلانے کے لیے سالانہ سود کی مد اربوں ڈالر دینے پڑرہے ہیں اور ملک چلانے کے لیے سالانہ بیس ارب ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی دلچسی لے کر سخت فیصلے کیں جس کی وجہ سے اب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں انہوں نے عوام کو خوش خبری دی کے بہت اچھا وقت ارہا ہے مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پالیں گے پرویز خٹک نے کہا کہ میر ی ساری توجہ بجلی اور گیس کی فراہمی کیطرف ہے اللہ کے فضل وکرم سے ضلع نوشہرہ میں کوئی ایسا علاقہ نہیں بچے گا جوسوئی گیس سے مرحوم ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات کے وقت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں جادوگروں کا ٹولہ ایک بار پھر گھروں سے نکل ایا ہے یہ موسمی سیاست دان ہے جوصرف انتخابات کے وقت نظر اتے ہے اور سالا سال یہ غائب رہتے ہیں اور پھرکہتے ہے کے نوشہرہ کی سیاست پر پرویز خٹک کا قبضہ ہے میں نوشہرہ کے عوام جتنا بھی شکریہ اداکروں کم ہے نوشہرہ کے عوام نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے وزیر اعلی اور وزیر دفاع کی کرسی تک پہنچایا میرے سمیت میرے خاندان کے سات افراد دن رات عوا م کے ساتھ رابطے میں رہتے ہے اور ہمیں پورے ضلع کے مسائل کاپتہ ہے 

مزید : صفحہ اول


loading...