وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیاگیا

وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیاگیا
وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر شہزادہ سلمان بن حماد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بحرین پہنچ گئے ،بحرین پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیاگیا،شہزادہ سلمان بن حماد نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی زلفی بخاری وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ماناما میں الغدیبیہ محل پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان کوالغدیبیہ محل آمدپرگارڈآف آنر پیش کیاگیا،وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات جاری ہے۔منصب سنبھالنے کے بعدوزیراعظم کا یہ پہلا دورہ بحرین ہے ،وزیراعظم بحرین کادورہ امیربحرین حمادبن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پرکررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان اورامیربحرین حمادبن عیسیٰ الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ،وزیراعظم عمران خان کو بحرین کااعلیٰ سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امورسے متعلق بات چیت کی جائےگی،وزیراعظم کے دورہ بحرین سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا،ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاک بحرین تعلقات باہمی اعتماداورعقائدپرمشتمل ہیں،اقوام متحدہ،اوآئی سی ودیگرشعبوں میں پاکستان اوربحرین کاقریبی رابطہ ہے۔