اے پی ایس کے بچوں اوراساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کیلئے جانوں کی قربانی دی،وزیراعلیٰ پنجاب

اے پی ایس کے بچوں اوراساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کیلئے جانوں کی قربانی ...
اے پی ایس کے بچوں اوراساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کیلئے جانوں کی قربانی دی،وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے بچوں اوراساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کیلئے جانوں کی قربانی دی،معصوم بچوں کے ساتھ بربریت کرنے والے درندے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی پانچویں برسی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید بچے اور اساتذہ کی عظیم قربانیاں رنگ لائی ہیں،قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کا اتحاد اوراتفاق سامنے آیا، وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم عطاکیا،قیام امن کے عظیم مقصدکےحصول کیلئے معصوم بچوں کابہنے والاخون رنگ لایا ہے۔