لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہروں پر دھند کا راج, شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں,ترجمان موٹروے پولیس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہروں پر دھند کا راج، حد نگاہ کم ہوگئی جبکہ سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے شدیددھند کی لپیٹ میں۔۔ قومی شہراہ ، ایم ون ا و ر ایم ٹو موٹرے پر بھی شدید دھند۔ ٹریفک کی روانی شدید متا ثرہے.
موٹر وے ترجمان کے مطابق ایم ٹو،کلرکہارکے پاس سالٹ رینج میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 40 میٹر ہے،شہری سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑی کے آگے اورپیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔شہری رفتار کم رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں۔ان سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں۔