ایل این جی ریفرنس ،شاہدخاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع
اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 روز کی توسیع کردی ،عدالت نے ملزموں کو 6 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کو بھی طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو عدالت میں پیش کردیا،پی ایس او کے سابق ایم ڈی شیخ عمران بھی عدالت میں پیش ہوئے،حسین داود، عظمیٰ عادل سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے،جج احتساب عدالت محمد اعظم خان نے استفسارکیا کہ دیگر ملزمان کہاں ہیں،ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمان کہاں ہیں ؟وکیل ملزمان نے کہا کہ نیب نے انہیں گرفتار کیا نہ ہی نوٹس ہوا، عدالت نے ایل این جی ریفرنس کے شریک ملزمان کو طلب کرلیا،عدالت نے چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل،آغا جان اختر،سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کوبھی طلب کرلیا،عدالت نے سابق ممبراوگرا عامر نسیم،سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد اسلام کو بھی نوٹس جاری کردیا،عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں20دن کی توسیع کردی،احتساب عدالت اسلام آباد نے6 جنوری کو تمام ملزمان کو پیش کرنےکا حکم دیدیا۔