نیب نے نوازشریف کے بعد ایک اور سابق وزیراعظم کو طلب کرلیا

نیب نے نوازشریف کے بعد ایک اور سابق وزیراعظم کو طلب کرلیا
نیب نے نوازشریف کے بعد ایک اور سابق وزیراعظم کو طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے کیس میں طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کو طلب کیا ہے، وہ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے نیب حکام کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم سے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی پر سوالات کیے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی سے ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ اور مراعات کے سلسلے میں بھی سوالات پو چھے جائیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...