سندھ ہائیکورٹ ،ڈی آئی جی خادم حسین رند،ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کےخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری ،سندھ حکومت سے جواب طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین رند،ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کےخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے پولیس افسران کے تبادلوں کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سندھ حکومت ایس پی کے معاملے پر مداخلت نہیں کر سکتی ،ایک ،ایک دن میں 20،20افسران کے تبادلے کئے گئے،دونوں تبادلوں کے نوٹیفکیشن کومنسوخ کیا جائے ،عدالت یہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کرتی تو مزید تبادلے ہوتے رہیں گے۔
عدالت نے دونوں افسروں کا تبادلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت24 دسمبر تک ملتوی کردی۔