الیکشن کمیشن کا معاملہ سیدھا سا ہے،بلوچستان ،سندھ کے ارکان کیلئے حکومت ہمارے تجویز کردہ نام مان لے،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن کا معاملہ سیدھا سا ہے،بلوچستان ،سندھ کے ارکان کیلئے حکومت ...
الیکشن کمیشن کا معاملہ سیدھا سا ہے،بلوچستان ،سندھ کے ارکان کیلئے حکومت ہمارے تجویز کردہ نام مان لے،شاہد خاقان عباسی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ سیدھا سا ہے، چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت نے3 نام دیئے، 3 نام اپوزیشن نے دیئے،بلوچستان ،سندھ کے ارکان کیلئے حکومت ہمارے تجویز کردہ نام مان لے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی قانون سازی ہونی چاہیے،آرمی چیف کی توسیع کو کھیل تماشا نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کیس میں جان نہیں، میں تو کہتا ہوں کہ کیس ہی واپس لیں،کیس میں 10 ملزمان ہیں جن میں سے 2 گرفتار ہیں،انہوں نے کہاکہ آج سارے کرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں ہیں، ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بات چیت کس بات پر کریں؟ کیا ضمیر بیچ دیں؟چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آرہی تھیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...