وزیراعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے،فردوس ...
وزیراعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے،دورہ بحرین کثیرالجہتی تعلقات کی مضبوطی اورباہمی تعاون کے فروغ کی راہیں کھولے گا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے، وزیراعظم کی بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈکااعزازپاکستان کے وقار کا آئینہ دار ہے،دورہ بحرین کثیرالجہتی تعلقات کی مضبوطی اورباہمی تعاون کے فروغ کی راہیں کھولے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بحرین کے ساتھ مشترکہ ثقافت،مذہب اورباہمی اعتمادپررشتے قائم ہیں،دونوں ممالک عوامی مفادمیں تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،معاون خصوصی نے مزید کہناتھا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں،وزیراعظم کا دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔