اگر امریکہ نے ہم پر پابندیاں لگائیں تو ہم یہ چیز بند کر دیں گے “ روسی ہتھیار خریدنے پر دھمکی کے بعد رجب طیب اردگان نے امریکہ کو جوابی دھمکی دیدی

اگر امریکہ نے ہم پر پابندیاں لگائیں تو ہم یہ چیز بند کر دیں گے “ روسی ہتھیار ...
اگر امریکہ نے ہم پر پابندیاں لگائیں تو ہم یہ چیز بند کر دیں گے “ روسی ہتھیار خریدنے پر دھمکی کے بعد رجب طیب اردگان نے امریکہ کو جوابی دھمکی دیدی

  



استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کی روسی ہتھیار خریدنے پر پابندیاں عائد کرنے کے انتباہ پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکی میں امریکہ کے زیر استعمال دو سٹریٹیجک ملٹری بیسز بند کرنے کی جوابی دھمکی دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردگا ن نے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر ضروری ہوا تو ہم ” انقریلک اور کیوریکک“ بیسز بند کر سکتے ہیں ،یہ دونوں ملٹری بیسز شام کی سرحد کے قریب جنوب مغربی ساحل پر واقع ہیں ۔رجب طیب اردگان کی جانب سے یہ امکان ماضی میں امریکہ اور ترکی کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پر کئی مرتبہ ظاہر کیا گیاہے ۔

امریکی ایئر فورس ترکی میں سٹریٹیجک ملٹری بیس” انقریلک“ کو شام میں مسلح گروپ پر حملوں کیلئے استعمال کرتی ہے جبکہ ” کیوریکک “ ایئر بیس پر نیٹو کا بڑا ریڈار سٹیشن ہے ۔ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ ہفتے امریکہ کی تازہ پابندیوں کی دھمکی پر یہ معاملہ اٹھایا تھا ۔امریکی انتباہ کے باوجود ترکی کو روس سے s-400 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...